
مصری خاتون سمیرا ابراہیم کا نام اعزازکیلیے نامزد9افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ تقریب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور امریکی خاتون اول مشعل اوباما کو بطور مہمان خصوصی شرکت کرنا تھی۔انٹرنیشنل ویمن آف کوریج ایوارڈ کیلیے نامزدگی کرنے والی وزارت خارجہ کی کمیٹی کے علم میں آیا کہ سمیرا ابراہیم نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر امریکا اور صیہونی مخالف پیغامات درج کیے تھے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ نے صحافیوں کو بریفنگ میں صرف اتنا بتایا کہ مزید جانچ پڑتال کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سمیرا ابراہیم کوایوارڈ نہ دیا جائے۔ سمیرا ابراہیم کو ابتدائی طورپر پولیس تشدد کا شکار ہونے اور تحریراسکوائر پر احتجاج کے دوران جرأت اور بہا دری کے مظاہرے پر ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔