میری اپنی حرکتوں کی وجہ سے فلمیں ناکام ہوئیں سونم کپور

اپنی آئندہ آنے والی فلموں میں ثابت کروں گی کہ میں باصلاحیت اداکارہ ہیں، سونم کپور


ویب ڈیسک March 11, 2013
فلم کی کامیابی میں کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، سونم کپور فوٹو:پبلسٹی

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اعتراف کیا ہے کہ ان ہی کی حرکتوں کے باعث ان کی فلموں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔

ممبئی میں انٹرویو کے دوران سونم کپور نےکہاکہ ماضی میں انہوں نے بڑی غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے ان کی فلمیں فلاپ ہو گئیں، انہوں نے کہا کہ وہ اب دیکھ بھال کر اور کردار پڑھ کر فلمیں سائن کر رہی ہیں کیونکہ فلم کی کامیابی میں کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ سونم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی آئندہ آنے والی فلموں میں ثابت کریں گی کہ وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں