رمضان چھیپا نے پالنے سے ملنے والے بچہ بے اولاد جوڑے کو دے دیا

اولاد کی نعمت سے محروم ماں اس موقع پر نوزائیدہ کو گلے لگاکر رو پڑی.


Express Desk March 18, 2013
رمضان چھیپا بے اولاد جوڑے کو نوزائیدہ بچہ گود دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

سماجی کارکن رمضان چھیپا کی کوششوں سے ایک اور ماں کی ویران گود آباد ہوگئی جبکہ نوزائیدہ بچے کو نیا نام، نیا خاندان اور نیا مکان مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق فروری کے اواخر میں چھیپا پالنے سے ملنے والے بچے کیلیے چھیپا ویلفیئر نے اخبارات کے ذریعے گود لینے والوں سے درخواستیں طلب کی تھی، بچے کو تاجر محمد عثمان اور ان کی اہلیہ شکیلہ عثمان کے سپرد کردیا گیا، اولاد کی نعمت سے محروم ماں اس موقع پر نوزائیدہ کو گلے لگاکر رو پڑی، چھیپا کے سربراہ نے بے اولاد جوڑے کے نیک جذبات کی تعریف کرتے ہوئے انھیں اس بات کی تلقین کی کہ وہ نومولود کو کبھی بھی باپ کی شفقت اور ماں کی ممتا کی کمی کا احساس نہ ہونے دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |