
25 سالہ خاتون کے کمرے میں صبح 4 بجے 2 آدمیوں نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس سے خوفزدہ ہو کر اس نے ہوٹل کی پہلی منزل پر واقع اپنے کمرے کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔
خاتون اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے اور وہاں موجود پولیس افسر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہوٹل مینجر نے پہلے خاتون کو باڈی مساج کرانے کی پیشکش کی لیکن خاتون کے انکار کرنے کے بعد وہ ایک اور شخص کے ہمراہ آیا اور کمرے کا دروازہ چابی سے کھولنے کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد بھارتی پولیس نے ہوٹل کے مالک سچن چوہان کو گرفتار کر لیا ہے، برطانیہ کے دفتر خارجہ اور دولت مشترکہ آفس کے ترجمان نے بھارتی اخبار کوبتایا کہ ہم اس معاملے پر بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں اور خاتون کو اس وقت قونصل خانے کی جانب سے ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔