کئی بار ٹنڈولکر سے اختلاف رائے ہوامہندرا سنگھ دھونی

میری دیانتداری سے متاثر ہو کر ماسٹر بیٹسمین نے کپتان بنانے کی سفارش کی.


Sports Desk March 22, 2013
میری دیانتداری سے متاثر ہو کر ماسٹر بیٹسمین نے کپتان بنانے کی سفارش کی۔ فوٹو : فائل

بھارتی قائد مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ میری دیانتداری سے متاثر ہو کر سچن ٹنڈولکر نے مجھے کپتان بنانے کی سفارش کی۔

انھوں نے کہا کہ فیلڈ پر میں ہمیشہ ٹیم حکمت عملی کے بارے میں دیانتدارانہ رائے دیتا تھا، ہم دونوں ایک دوسرے سے میچ کی حکمت عملی کے بارے میں بات کرتے اور اگر مجھے کچھ درست نہ لگتا تو میں صاف کہہ دیتا،کئی بار میں نے ان سے اختلاف رائے بھی کیا، اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ انھوں نے اسی دیانتداری کی وجہ سے مجھے کپتان بنانے کی سفارش کی، دھونی نے ان خیالات کا اظہار ماسٹر بیٹسمین پر لکھی کتاب ' سچن، دی کرکٹر آف دی سنچری' کے اجراء پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

6

ماسٹر بیٹسمین سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ وہ میرے آئیڈیل تھے، میری ان سے پہلی بالمشافہ ملاقات 2000 یا 2001 کے سیزن میں دلیپ ٹرافی کے موقع پر ہوئی، میں ایسٹ زون کے اسکواڈ میں شامل اور ڈرنکس لے جانے پر مامور تھا، جب میں ڈرنکس لے کر گرائونڈ میں گیااس وقت ٹنڈولکر 199 پر کھیل رہے تھے،انھوں نے مجھ سے پوچھاکہ کیا میں بھی ڈرنک لے سکتا ہوں؟ میں ایک لفظ بھی نہیں بول پایا اور ان کوڈرنک پیش کی، یہ میری اپنے آئیڈیل سے پہلی ملاقات تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں