دھرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے، مریم نواز

ویب ڈیسک  پير 15 جنوری 2018
دعا ہے کہ زینب کا قاتل پکڑا جائے اور اسے عبرتناک سزا ملے، مریم نواز، فوٹوفائل

دعا ہے کہ زینب کا قاتل پکڑا جائے اور اسے عبرتناک سزا ملے، مریم نواز، فوٹوفائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ دھرنے والے ایک بار پھر اکھٹے ہورہے ہیں لیکن وہ پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے۔

لاہور کے علاقے مزنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دھرنے والے ایک بار پھر اکھٹے ہورہے ہیں لیکن دھرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے۔ آصف زرداری اور عمران خان اکھٹے نہیں ہوں گے تو پتہ کیسے چلے گا کہ سازشی کون ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کے خوف نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا

ننھی زینب کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے زینب کا قاتل جلد سے جلد پکڑا جائے اور اسے عبرتناک سزا ملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔