
انھوں نے علما اور مشائخ کی ن لیگ میں شمولیت کی لہرکوسندھ کی سیاست میں ایک نیا بریک تھروقرار دیا ہے۔ پیر کو جمعیت مشائخ اہلسنّت پاکستان کے بنیادی رکن سید پیرغلام جیلانی شاہ جیلانی کے صاحبزادے اورپیپلزپارٹی کے رہنما پیرغلام رحمانی جیلانی اور جام گوہرخان کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر ٹھٹھہ میں ہونے والے ایک اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب میں انھوں نے ان رہنمائوںکی ن لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان خاندانوں کی عام آدمی کے لیے قربانیوں اور جدوجہد کوسراہا۔ اس موقع پر پیر رحمانی جیلانی نے کہاکہ آج کی پیپلزپارٹی بینظیرکی پارٹی نہیں ہے۔ بینظیرکی موت کے ساتھ ہی پیپلزپارٹی بھی مرچکی ہے۔

ان رہنمائوں نے نواز شریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹھٹھہ سے ن لیگ کی امیدوار برائے قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا کہ ٹھٹھہ پرلینڈ مافیاکاقبضہ ہے، اس قبضے سے صرف ن لیگ ہی نجات دلا سکتی ہے۔ تقریب میں ن لیگ سندھ کے صدر غوث علی شاہ، لیاقت جتوئی، سلیم ضیا اور حاجی شفیع جاموٹ بھی موجود تھے۔ دریں اثنا ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ آج ملک بھر میں ن لیگ کے امیدواروں کو بے مثال عوامی حمایت مل رہی ہے۔برسراقتدارآکر نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے قوم کی لوٹی ہوئی رقوم واپس لے کر غریب عوام کے قدموں پر نچھاور کردیں گے۔ پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کا اصل دکھ یہ ہے کہ ہم نے یہ خطیروسائل غریب آدمی کی حالت بہتر بنانے پرکیوں صرف کیے۔ میٹرو بس، لیپ ٹاپ اسکیم اور دانش اسکولوں پرتنقید کرنے والوں کے منہ سے آج تک کھربوں روپے کے قرضے معاف کرانے، پنجاب بینک پر ڈاکا زنی کرنے اور اسٹیل ملز لوٹنے والوں کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔