سی پی این ای ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کرے گی

اجلاس میں صحافیوں کے تحفظ کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا .


Staff Reporter April 12, 2013
اجلاس میں صحافیوں کے تحفظ کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا فوٹو: فائل

ملک میں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر صحافیوں کی تربیت اور عوام میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) خصوصی پروگرام منعقد کریگی۔

اس کا فیصلہ یہاں کونسل کے سیکریٹریٹ میں سی پی این ای کی سندھ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ سی پی این ای انتخابی عمل میں موثر شمولیت کے لیے تربیتی ورکشاپ، سیمینارز اور انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کے منشور پر بات چیت کے لیے میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام منعقد کرے گی۔ اجلاس میں صحافیوں کے تحفظ کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرکے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں