
لاہورکے حلقے این اے 120 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارملک سہیل اورمیاں افتخار نے نوازشریف کے کاغذات منظورہونے پر اعتراض داخل کیا تھا کہ نوازشریف اصغرخان کیس میں ڈیفالٹرہیں اس کے علاوہ وہ ایک آمر سے ڈیل کرکے بیرون ملک گئے اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے جنہیں الیکشن ٹربیونل نے مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن ٹریبیونل نے این اے 71 میانوالی سےعمران خان کے خلاف عبید اللہ شادی خیل کے اعتراضات مسترد کئے جبکہ این اے 48 اسلام آباد سے فیصل سخی بٹ اورمخدوم جاوید ہاشمی کے کاغذات منظورکرلیے گئے۔
ملتان میں الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ اوران کے بیٹے کےخلاف اعتراضات پر16 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔