
سیاہ، سبز، نیلے اور سفید رنگ کے چشمے جہاں دھوپ کی شدت سے محفوظ رکھتے ہیں وہیں فیشن کے تقاضوں پر بھی پورا اترتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں کالج اور یونیورسٹی جانے والی طالبات کے ساتھ ساتھ دفاترمیں کام کرنے والی لڑکیاں موسم گرما کی مناسبت سے جہاں ملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں۔

ماڈل: اریشما۔ فوٹوگرافر: محمود قریشی
وہیں گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے مارکیٹ میں دستیاب چشمے استعمال کرتی ہیں۔ اس حوالے سے ''ایکسپریس میگزین'' کے لئے ہونے والے فوٹو شوٹ کے دوران ماڈل اریشما کا کہنا تھا کہ فیشن کے نت نئے انداز شخصیت کو پرُکشش بناتے ہیں۔

ماڈل: اریشما۔ فوٹوگرافر: محمود قریشی
موسم گرما میں چشمے جہاں دھوپ سے آنکھوںکو محفوظ رکھتے ہیں، وہیں مختلف رنگوں میں تیارکردہ چشمے مجھے خود کو زیادہ پُر کشش بنانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ میں جب شوٹنگ کے لئے جائوں یا شاپنگ کے لئے نکلوں، چشمہ ضرور لگاتی ہوں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔