
صاحبزادہ فضل کریم جگرکے عارضے کے باعث فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج تھے، اسپتال ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فضل کریم کو 4 اپریل کو الائیڈ اسپتال میں داخل کیا گیا، فضل کریم مولانا محمد سردار احمد قادری کے صاحبزادے اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ تھے۔
صاحبزادہ فضل کریم 24 اکتوبر 1954 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے دینی علوم کے علاوہ 1987 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری بھی حاصل کی، 1993 اور 1997 کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی اور 2002 اور 2008 کے انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، فضل کریم جمیعت علماء پاکستان کے صدر اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین بھی رہے، انہوں نے امریکا، برطانیہ، مصر، شام سمیت بہت سے ملکوں کے دورے بھی کئے، صاحبزادہ فضل کریم کے صاحبزادے حامد رضا ان کے جانشین ہوں گے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور 4 بیٹے چھوڑے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔