پاکستانی ڈرامہ ہمیشہ ناظرین کی توجہ کا مرکز رہا کاشف محمود

ہمیں جدید دورکے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کی جانب بڑھنا ہوگا،اداکار


Showbiz Reporter April 16, 2013
کاشف محمود نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ ہمیشہ ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ فوٹو : فائل

اداکارکاشف محمود نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ کا معیار اچھا ہے لیکن ہمیں جدید دورکے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کی جانب بڑھنا ہوگا۔

اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھرتیزی سے آتی تبدیلی کے ساتھ چلنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوجائیگا۔ ان خیالات کااظہار کاشف محمود نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ ہمیشہ ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز رہا ہے بلکہ ہمارے پڑوسی ملک میںبھی اداکاری سیکھانے کے لیے پاکستانی ڈرامہ سے استفادہ کیا جاتاہے۔



لیکن اب غیرملکی ڈراموں کودیکھتے ہوئے ہمیں جدید ٹیکنالوجی اوراپنے میکنگ کے انداز میں کچھ تبدیلیاں لانا ہونگی۔ ہمارے پاس بہترین فنکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اورکہانیاں ہیں لیکن اس کے ساتھ کچھ کچھ کمیاں بھی دکھائی دیتی ہیں جن پرفی الحال ناظرین کی توجہ نہیں ہے اس لیے ان کوبہترکرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب لوگ مل کر اچھا کام کرینگے تواس کے بہترین نتائج سامنے آئینگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں