
پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ سلمیٰ آغا تو اپنی آواز کا جادو جگاتی رہی ہیں لیکن اب ان کی بیٹی ساشا آغا بھی گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں آگئی ہیں ، ساشا کا اپنی پہلی بالی ووڈ فلم "اورنگزیب" کے لیے گایا ہوا گیت "بربادیاں" ریلیز کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ساشا نے نہ صرف فلم میں گانا گایا ہے بلکہ وہ اس میں ہیروئن کا کردار بھی ادا کررہی ہیں جبکہ فلم کے گیت ''بربادیاں'' میں ان کی پرفارمنس کو بھی سراہا جارہا ہے جو لوگوں کی توجہ کا خصوصی مرکز بنا ہوا ہے۔
فلمساز ادیتہ چوپڑا کی فلم اورنگزیب میں ساشا کے ساتھ ارجن کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم کی دیگرکاسٹ میں رشی کپور، جیکی شیروف اور امریتا سنگھ شامل ہیں، فلم ایکشن، تھرل اور سسپنس سے بھرپور ہے اور اس کو 17 مئی کو نمائش کے لیے پیش کیا جا ئے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔