
مسجد کے امام نے ملزم کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بے گناہوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور یہ ایک شرمناک واقعہ تھا۔ گزشتہ ہفتے بوسٹن میں میراتھون میں ہونے والے دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
بوسٹن میراتھون میں دھماکے دو چیچن بھائیوں جوہر سارنیو اور تیمرلین سارنیو نے مل کر کئے جن میں سے ایک پولیس آپریشن میں مارا گیا جب کہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا، گرفتار ملزم جوہر سارنیو نے پولیس کے سامنے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان دیا کہ دھماکے افغانستان اور عراق میں امریکا کی جانب سے شروع کی گئی جنگ اور اس کے نتیجے میں ہوئی تباہ کاریوں اور بے گناہ جانوں کے ضیاع کا بدلہ لینے کے لئے کئے گئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔