4 ہزار بولرز میں کوئی145کی رفتار تک نہ پہنچ سکا

شارٹ لسٹ چاروں بولرز میں سے تیز گیندیں کرنے والا10لاکھ روپے کا انعام جیت لے گا


Sports Reporter April 27, 2013
شارٹ لسٹ چاروں بولرز میں سے تیز گیندیں کرنے والا10لاکھ روپے کا انعام جیت لے گا. فوٹو: فیس بک

ISLAMABAD: کنگ آف اسپیڈ ٹرائلز میں ملک بھر کے 4 ہزار سے زائد نوجوان فاسٹ بولرز نے حصہ لیا مگر ان میں سے کوئی بھی 145کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ تک نہ پہنچ سکا۔

یو فون نے اس ہدف تک پہنچنے والے بولر کے لیے10لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا، بطور وائلڈ کارڈ انٹری 4 بولرز وسیم اکرم کی زیرنگرانی جاری تربیتی کیمپ تک رسائی میں کامیاب رہے، ان میںعبد الامیر اور محمد عمران( کراچی) فیصل یاسین( فیصل آباد) اور احمد جمال( ایبٹ آباد) شامل ہیں، ان بولرزکو نقد انعام جیتنے کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔



کیمپ کے آخری روز پیر کو انھیں1،1 اوور پھینکنے کا موقع دیا جائے گا،سب سے تیز گیند کرنے والا بولر 10 لاکھ روپے کے انعام کا حقدار ہو گا،دریں اثناء کنگ آف اسپیڈ ٹرائلز میں کراچی سے منتخب ہونے والے فاسٹ بولر محمد عمران نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں وسیم اکرم کی زیر نگرانی قومی کیمپ میں شرکت کرنے پر انتہائی مسرور ہوا۔

میں فاسٹ بولنگ سے متعلق بہت کچھ سیکھ رہا ہوں،اس تجربے سے مجھے نہ صرف اپنی تیکنک بہتر بنانے بلکہ آنے والے دنوں میں زیادہ اچھی بولنگ میں بھی مدد ملے گی، میں تیز ترین گیند کرکے10 لاکھ روپے جیتنے کیلیے پُرامید ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں