
سربجیت سنگھ کی پاکستانی جیل میں ہلاکت کےبعد مقبوضہ کشمیر کی جیل کوٹ بھلوال میں بھارتی قیدیوں نے پاکستانی قیدی ثنااللہ پرحملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں ثنااللہ کے سر پرچوٹیں آئیں اوروہ کومےمیں ہے، حکام کے مطابق 17 سال سےکوٹ بھلوال کی جیل میں قید ثناللہ پر کلہاڑی سے وار کئے گئے ، شدید زخمی ثنااللہ کوپہلے جموں میڈیکل کالج کےاسپتال اورپھروہاں سے چندی گڑھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ کچھ بھارتی ٹی وی چینلزکےمطابق ثنااللہ پرحملہ سابق بھارتی فوجی نےکیاہے۔
کوٹ بھلوال کی جیل میں قید ثناللہ پر حملہ بھارتی حکومت کے اس دعوے کی نفی کرتا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی حفاظت سربجیت پر حملے کے باوجود یقینی بنائی جائے گی بلکہ بھارتی حکومت کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا کہ پاکستانی قیدیوں کو بھارتی قیدیوں سے علیحدہ بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔