
ایکسپریس نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان این اے 110 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد عثمان ڈار کے حق میں دستبردار ہو گئی ہیں جس کے بعد اس حلقے میں مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کو کانٹے دار مقابلے کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ شہر کے ایک اور حلقے این اے 111 سے بھی الیکشن لڑ رہی ہیں، جہاں ان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ارمغان سبحانی اور تحریک انصاف کے امیدوار سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ سے ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔