’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘ میں مادھوری اور نصیرالدین شاہ پہلی بار عشق کریں گے

دونوں تب سے فلموں میں رومانس کررہے ہیں جب میں لنگوٹ پہنتاتھا،ابھیشیک


Net News June 10, 2013
دونوں تب سے فلموں میں رومانس کررہے ہیں جب میں لنگوٹ پہنتاتھا،ابھیشیک۔ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ مادھوری دکشت اور 63 سالہ اداکار نصیر الدین شاہ پہلی بار بڑے پردے پرفلم ''ڈیڑھ عشقیہ'' میں ایک دوسرے کے ساتھ عشق کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے ہدایت کار ابھیشیک چوبے ہیں۔ ابھیشیک نے 2010 میں نصیر الدین شاہ، ارشد وارثی اور ودیا بالن کی ہٹ فلم' 'عشقیہ'' کی بھی ہدایت دی تھیں۔' 'ڈیڑھ عشقیہ'' میں مادھوری اور نصیر کے درمیان کچھ بوس و کنار کے مناظر ہیں۔ بی بی سی نے ابھیشیک سے پوچھا کہ کیا اس بات میں کوئی حقیقت ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ابھیشیک کہتے ہیںیہاں بات کا بتنگڑ بنا دیا گیا ہے۔



فلم میں مادھوری اور نصیر ایک دوسرے کے عاشق ضرور ہیں لیکن دونوں کے درمیان کوئی شہوت انگیز منظر نہیں ہیں۔ ہاں دونوں کے درمیان رومانوی مناظر ضرور ہیں۔انھوں نے دونوں کی اداکاری کے جوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ دونوں تب سے فلموں میں رومانس کر رہے ہیں جب میں لنگوٹ پہن کر گھوما کرتا تھا۔ یہ دونوں اداکاری میں ماہر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں