عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے نہیں کر رہے امریکا

قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں،جان کیری مناسب وقت پر پاکستان جائینگے،دفترخارجہ


عافیہ کے بدلے آفریدی کی حوالگی پر کوئی بات نہیں ہو رہی، ترجمان امریکی سفارتخانہ فوٹو: فائل

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہوا اور عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا۔ جان کیری مناسب وقت پر دورہ کریں گے اور پاکستان کے ساتھ کئی امور پر بات ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکی نمائندے جمیز ڈوبنز کے دورہ پاکستان کی اطلاع نہیں۔ دریں اثنا امریکی سفارتخانے نے پاکستان سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی سے متعلق رپورٹس کی تردید کر دی۔



امریکی سفارتخانے کے ترجمان میگن گریگونس نے کہاکہ امریکی حکومت کی پاکستان کی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ سمیت کسی بھی قیدی کے تبادلے یا حوالے کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہو رہی۔ ترجمان نے بتایا کہ 2010میں پاکستانی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی تاہم ہمیں ان کے یا ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمے کے حوالے سے پاکستان کی کسی نئی درخواست کا علم نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں