پاکستان نے جے ایف تھنڈر طیارے برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اپنی فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ طیاروں کی برآمد شروع کرے گا۔ وزیر دفاعی پیداوار


Monitoring Desk August 01, 2013
پاکستان اپنی فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ طیاروں کی برآمد شروع کرے گا۔ وزیر دفاعی پیداوار

ISLAMABAD: پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی برآمد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ جرمنی سے ایٹمی آبدوز حاصل کرنے میں امریکا اور مالی مشکلات رکاوٹ رہیں۔ ایک ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو میں وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان اپنی فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ طیاروں کی برآمد شروع کرے گا۔ ابتدائی طور پر طیاروں کے پرزہ جات کی برآمد کی جائے گی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ جرمنی سے ایٹمی آبدوز کے حصول میں بین الاقوامی مداخلت کا سامنا رہا۔

وزیر دفاعی پیداوار کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ پر شپ یارڈ کو وسعت دی جائے گی۔ بھارت بحریہ کی صلاحتیوں کو تیزی سے بڑھا رہا ہے تاہم ہمارے معاشی حالات ہمیں اس طرح دفاعی صلاحیت بڑھانے کی اجازت نہیں دیتے ہم پرامن لوگ ہیں، لڑائی جگھڑا نہیں چاہتے، دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلیے خود انحصاری کی پالیسی اپنائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں