قوم مجھے قائداعظم کے بعد دوسرا بڑا لیڈرکہتی ہے لیکن ووٹ نہیں دیتی ڈاکٹرعبدالقدیر

عمران خان ڈرون گرانے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈالتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا سے نیٹو سپلائی نہیں رکواتے، ڈاکٹرقدیر خان


ویب ڈیسک August 05, 2013
ایبٹ آباد آپریشن میں امریکا کو حکومتی سطح پر حمایت حاصل تھی، ڈاکٹرعبدالقدیر خان۔

معروف ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ قوم انہیں قائد اعظم کے بعد دوسرا بڑا لیڈر کہتی ہے لیکن ووٹ، برادری ، وڈیروں ، جاگیرداروں اور پیسے کی بنیاد پر دیتی ہے۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ پاکستان پر نہ امریکا حملہ کر سکتا ہے اور نہ بھارت میں اتنی جرات ہے کیونکہ ملک کے ایٹمی اثاثے بہت مضبوط اور ان کی حفاظت کا نظام انتہائی موثر ہے،ایٹم بم بنانے کے بعد ملک کو بیرونی نہیں اندرونی خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریاکا ایک بار جہاں آجائے وہاں سے واپس نہیں جاتا افغانستان سے بھی نہیں جائے گا، جرمنی، کوریا، جاپان اورعراق اس کی مثالیں ہیں اور پاکستان میں بھی سادہ لباس امریکی موجود ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہا کہ عمران خان ڈرون گرانے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈالتے ہیں لیکن نیٹو سپلائی تو خیبرپختونخوا سے جاری ہے جہاں ان کی حکومت ہےوہ اسے کیوں نہیں رکواتے،ایبٹ آباد آپریشن میں امریکا کو حکومتی سطح پر حمایت حاصل تھی کیونکہ اس طرح کا آپریشن اپنوں کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار اور باصلاحیت قیادت ملک کی حالت 3سال میں درست کر سکتی ہے۔ سول سروس سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے ، ملک میں آج بھی انگریزکابنایا ہوا نظام چل چلا رہے ہیں انہوں نے نوازشریف کو اس میں تبدیلی کے لئے پیشکش کی ہے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں