عمران اچھے شوہراور بہترباپ ثابت نہیں ہوسکے تو اچھے لیڈر کیسے بن سکتے ہیں مولانا فضل الرحمان

گولڈ اسمتھ کی تمام جائیداد بھی اکٹھی کی جائے تو بھی خیبر پختونخوا سے مذہبی رجحان ختم نہیں کیاجاسکتا،مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک August 18, 2013
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر این جی اوز کے کہنے پر خیبر پختونخوا میں نصاب تعلیم میں تبدیلی کی گئی تو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو جام کردیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نہ تو اچھے شوہر ثابت ہوئے اور نہ ہی بہتر باپ تو پھر اچھے قومی لیڈر کیسے بن سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نہ تو اچھے شوہر ثابت ہوئے نہ بہتر باپ تو پھر اچھے قومی لیڈر کیسے بن سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر این جی اوز کے کہنے پر خیبر پختونخوا میں نصاب تعلیم میں تبدیلی کی گئی تو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو جام کردیا جائے گا، ان کا کہنا تھا اگرگولڈ اسمتھ کی تمام جائیداد اکٹھی کرلی جائے تو بھی صوبہ خیبر پختونخوا سے مذہبی رجحان ختم نہیں کیا جاسکتا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان جاری الفاظ کی جنگ میں گزشتہ روز میں تیزی آئی ہے، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ ٹھہرایا تھا تو جواباًعمران خان نے مولانا کو امریکی ایجنٹ بنا دیا لیکن اب اس لفظی جنگ میں ذاتی حملے بھی شامل ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں