
ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں جنوبی کوریا کو 0-1 کی برتری حاصل تھی جسے کورین ٹیم نے دوسرے ہاف کے آغاز میں مزید ایک گول کرکے 0-2 کردیا، پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے گول کرکے جنوبی کورین سبقت کو کم کیا تاہم مسلسل کوششوں کے باوجود بھی قومی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی، پاکستانی ٹیم نے کھیل میں 4 پنالٹی کارنرز حاصل کیے جس میں سے صرف ایک پر گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں کامیابی پاکستانی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ تک رسائی کا آخری موقع تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔