لاقانونیت پاکستان کو ناکام ریاست ظاہر کرتی ہے امریکی جریدہ

کراچی میں شروع کیے گئے محدود آپریشن سے بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، فارن پالیسی


News Agencies September 23, 2013
فوج کے بجائے رینجرز کا استعمال بھی سویلین حکومت کے لیے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا خوف ظاہر کرتا ہے،امریکی جرہدہ:فوٹو:فائل

امریکی جریدے فارن پالیسی نے کہاہے کہ کراچی میں جاری آپریشن شہرکومفلوج کرنے والے پر تشدد واقعات اور جرائم پیشہ تمام گروہوں سے نمٹنے کیلیے انتہائی محدودہے.

کراچی ایک ناکام شہر ہے، اس کی لاقانونیت اور تشدد پاکستان کوایک ناکام ریاست ظاہرکرتی ہے،اگرموجودہ حکومت کراچی میں مستقل سیکیورٹی حل تخلیق نہیںکرسکتی توکوئی امیدنہیں کہ وہ ملکی سطح پربھی مسائل حل کرپائے۔امریکی جرید ے نے ''کراچی کے لیے جنگ'' کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں لکھاہے کہ فوج کے بجائے رینجرز کا استعمال بھی سویلین حکومت کے لیے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا خوف ظاہر کرتا ہے، پیپلز پارٹی نے 2011کے کراچی آپریشن میں فوج کے ا ستعمال کی مخالفت اس خوف سے کی تھی کہ انھیں خدشہ تھاکہ اس طرح ان کی حکومت عدم استحکام کاشکارہوجائے گی،نواز شریف بھی شایدانہی خدشات کاشکار ہیں یاوہ اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھناچاہتے ہیں.



رینجرز کے آپریشن سے نوازشریف کے اطمینان کے باوجودکسی کویہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ موجودہ آپریشن کی ایک سیریزشہر کی پرتشددفضا کو ختم کر سکتی ہے ،کراچی میں عسکریت پسندوں کے کئی دھڑوں کی موجودگی میں زیادہ امکان نہیں کہ موجودہ آپریشن کراچی میں طویل مدتی حقیقی تبدیلیاں لائے گا،موجودہ نظام میں ذاتی مفادات رکھنے والے اکثرجرائم پیشہ گروہ جن میں سیاسی جماعتیں اوردہشت گرد تنظیمیں بھی شامل ہیں ان کاایک دفعہ کے آپریشن سے صفایاممکن نہیں،یہ بھی سچ ہے کہ کراچی میں تشدد کوخاموش کرنے کیلیے کچھ مجرموں کو ٹارگٹ کرنے کی سابقہ کوششیں ناکام ہو گئیں لیکن موجودہ آپریشن میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کی گرفتاری بھی شامل ہے۔

شہر میں رینجرز کا بھیجنااس تشدد کی روک تھام کے لیے ایک بہتر اقدام تصور ضرورکیا جاتا ہے لیکن مستقل سیکیورٹی اور ادارہ جاتی حل کے بغیرامن وامان کاقیام ممکن نہیں،یہ خدشات اپنی جگہ موجود ہیں کہ ایسے آپریشن کی تکمیل کے فوری بعدتشدد اوربھتہ خوری کراچی میں دوبارہ شروع ہو جائے گی،کراچی سمیت ملک بھرمیں طویل مدتی اور پائیدارسیکیورٹی اورسیاسی کوششوں کی ضرورت ہے جوتمام مجرم گروہوں جن میں بد عنوان اور مجرم سیاسی جماعتیں بھی شامل ہوں انھیں ٹارگٹ کیا جائے، بدقسمتی سے اس وقت موجودہ حکومت کے پاس نہ ہی وسائل اور نہ ہی اس طرح کی کوئی منصوبہ بندی ہے ،2012میں2500سے زائدہلاکتوں نے کراچی کودنیاکاخطرناک میگا سٹی بنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |