گوجرانوالہ میں دونوں بہنوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا میڈیکل رپورٹ

دونوں بہنوں کی لاشوں پر تشدد کے نشان نہیں ملے تاہم ان کی موت گولی لگنے کے باعث ہوئی، میڈیکل رپورٹ


ویب ڈیسک September 27, 2013
لاشوں کے نمونہ جات مزید تصدیق کے لئے فرانزک لیب روانہ کردیئے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

گزشتہ روز نالے سے ملنے والی 2 بہنوں کی لاش کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دونوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ کے علاقے مدن چک کے سیم نالے سے ملنے والی 2 بہنوں کی لاشوں کو شناخت کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں لیڈی ڈاکٹر عظمیٰ بٹ نے ان کا میڈیکل کیا جس کی رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو قتل کرنے سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے تاہم رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ دونوں بہنوؤں کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی جس کے بعد نمونہ جات مزید تصدیق کے لئے فرانزک لیب روانہ کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مدن چک کے سیم نالے سے 14 سے 16 سال تک کی عمر کے درمیان کی 2 بہنوؤں کی اسکول یونیفارم میں لاش ملی تھی اور پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا لیکن میڈیکل رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد کیس نیا رخ اختیار کرگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں