اگر خدا كو منظور ہوا تو آئندہ سال شادی كر لوں گی میرا

سمجھ نہیں آتا جو اداکارائیں خود بوڑھی ہو رہی ہيں ان كو ميری شادی كی فكر كيوں ہوگئی ہے، میرا


INP October 02, 2013
سمجھ نہیں آتا جو اداکارائیں خود بوڑھی ہو رہی ہيں ان كو ميری شادی كی فكر كيوں ہوگئی ہے، میرا. فوٹو : فائل

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اگر خدا كو منظور ہوا تو آئندہ سال شادی كر لوں گی۔

فلم اسٹار ميرا نے اپنے ایک انٹرویو كہا ہے كہ مجھے شادی کی جلدی نہیں ہے، سمجھ نہیں آتا جو اداکارائیں خود بوڑھی ہو رہی ہيں ان كو ميری شادی كی فكر كيوں ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ ميں نے آج تک كوئی كام چھپ كر نہیں كيا اور نہ ہی آئندہ كروں گی، شوبز ميں جو كچھ بھی ہوتا ہے وہ سب كے سامنے ہی ہوتا ہے۔

ميرا کا کہنا تھا کہ شادی كب ہونی ہے اس كا فيصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے اور اگر خدا كو منظور ہوا تو ميں بھی آئندہ سال شادی كر لوں گی۔ انہوں نے كہا كہ میں فارغ نہيں ہوں، اب بھی کئی فلموں اور ڈراموں كی ريكارڈنگز ميں مصروف رہتی ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں