بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم "رجو" میں مجرے والی کا کردار ادا کرنے سے قبل متعدد مرتبہ ممبئی میں طوائف زادیوں کے "کوٹھوں" پر گئیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق کنگنا کا کہنا ہے کہ انہوں نے "کوٹھوں" کے دورے کے موقع پر اپنے کردار کے بارے میں کافی تحقیق کی، میں وہاں موجود طوائف زادیوں سے ملی اور ان کے چال ڈھال اور سوچ کو کافی قریب سے پرکھا اور روزانہ 14 سے 16 گھنٹے تک ریہرسل کرتی رہی۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوٹ نے فلم میں اپنے طوائف کے کردار کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے گٹکا اورپان بھی کھایا۔
ہدایتکار وشواس پٹیل کی فلم "رجو" میں کنگنا رناوت ایک طوائف زادی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ ایک براہمن لڑکے کی محبت کی میں گرفتار ہو جاتی ہے، فلم 15 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔