
ملزم حیدر نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والدین اس شادی کے خلاف تھے، واردات والے دن اس نے والدین کو شادی کے لئے منانا چاہا لیکن اس کے والد راضی نہ ہوئے اور دونوں کے درمیان بحث ہو گئی جس کے بعد اس نے والدین اور دونوں بہنوں کو نشے کی گولیاں کھلائیں اور انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر ملک اپنی اہلیہ اور 2 بیٹیوں سمیت راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے تھے، ملزم نے تمام گھر والوں کو سر میں 3، 3 گولیاں ماری تھیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔