وزیراعلی پنجاب نے بہاولپور میں ایک ہزار میگاواٹ کے قائداعظم سولر پارک کا افتتاح کردیا

قائداعظم سولرپارک منصوبے میں200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے،جس سے بہاولپور شہر کو نئی جہتیں ملیں گی،شہباز شریف


ویب ڈیسک October 12, 2013
قائداعظم سولرپارک منصوبے میں200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے،جس سے بہاولپور شہر کو نئی جہتیں ملیں گی،شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے قائداعظم سولرپارک منصوبے کی تعمیر کا اففتاح کردیا، 200 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوسکے گی.

بہاولپور کے علاقے نوسربلوچاں میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو قائداعظم سولرپارک کے لئےمختص کی گئی 10 ہزار ایکڑ اراضی اور منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس موقع پر شہباز شریف نے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کوملک کا بہترین حصہ بنائیں گے، نئے ہوٹل، ایئرپورٹ ، نئی سڑکیں اور نئے شہرآباد ہوں گے۔ اس کے لئے موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی تاریخ کی سب سےبڑی سرمایہ کاری کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 31 مارچ تک 100 میگا واٹ بجلی بنائی جائے گی، جبکہ باقی 900 میگاواٹ کے لئے بجلی کی ترسیل کا نظام بنانا پڑے گا جس کے بعد امید ہے کہ ایک سال میں ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم سولرپارک منصوبے میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، جس سے بہاولپور شہر کو کئی نئی جہتیں ملیں گی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب کا چیمپئین کہا جاتا تھا لیکن بہاولپور کے عوام نے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر ان کے تمام دعوے غلط ثابت کردیئے، شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سولر پراجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیراعظم نوازشریف خود رکھيں گے، بہاولپور کے عوام نے انہیں اور نوازشریف کو جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کے ذریعے ہم انشا اللہ اس خطے کی تاریخ بدل دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں