’’نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو‘‘ آج سے تمام چینلز پر آن ائیر ہو گا

نیسلے کی برانڈ منیجر ماہا خواجہ اور دیگر کی پروگرام لانچنگ تقریب کے موقع پرپریس کانفرنس


Showbiz Reporter November 02, 2013
اپرمال پر نیس کیفے بیسمنٹ 2 کی لانچنگ تقریب کے موقع پر ایم ڈی مکسز پاکستان سرور خان بزنس ایگزیکٹو منیجر فیصل رانا، وقار احمد، زلفی، ماہا خواجہ کا دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو۔ فوٹو: ایکسپریس

'نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو' کی اولین ترجیح پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارنے اور منظرعام پرلانے کیلیے موثر اور موزوں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

نیس کیفے نے ہمیشہ اس بات کی خواہش کی ہے کہ یہ برانڈ نہ صرف نوجوان نسل کے دل ودماغ میں اپنی جگہ بنائے بلکہ اپنی منفرد پہچان اورحیثیت کوبھی منوائے۔ اس سلسلہ میں 'نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو' آج سے ملک بھرکے تمام چینلز سے آن ائیر کیا جائے گا۔ اس دوران ملک کے دوردراز علاقوں سے چنے گئے 19 نوجوان گلوکاروں کے گیت مرحلہ وار دکھائے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارنیسلے کی برانڈ منیجر ماہا خواجہ، وقار ڈائریکٹر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، بزنس منیجر فیصل رانا، جی ایم میکسز سرورخان اور گلوکار و موسیقار ذوالفقار جے خان المعروف ذولفی نے گزشتہ روز ''نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو'' کی لانچنگ تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔



اس موقع پربتایاگیا کہ 'نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو' کیلیے ملک بھرسے ایسے باصلاحیت اورباکمال نوجوان گلوکاروں کا انتخاب کیا گیاہے جو پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ نیس کیفے بیسمنٹ نوجوان گلوکاروں کیلئے اہم آغازثابت ہوگا جبکہ مستقبل میں ہم ان باصلاحیت گلوکارون کے حیرت انگیزمیوزک سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ 'نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو' میں حصہ لینے والے نوجوان گلوکاروں میں منصور لاشاری، اڈرین ڈیوڈ، تراب خان، اصفرحسین، شاہ رخ اسلم، جبران سعید، حیدرعباس، رضوان بٹ، ابوبکرجاوید، شعیب شفیق، شیری بخشی، رتبہ محمد، عثمان شیخ، ثمرین قاسم، پری زائی اظہرملک، حمزہ تنویر، سیدمصباح الدین، التمش سیور، بلاول لاہوتی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں