
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں حساس ادروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر شہاب اللہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکا خیز مواد، 25 کلاشنکوف، ڈیٹونیٹرز اور 50 دستی بم برآمد کرلئے ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے ایک چھینی گئی ایمبولینس اور 4 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر آج مزید کارروائیوں کا بھی امکان ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔