فلم ’’ بوبی جاسوس‘‘ کی پہلی تصویر جاری ودیا بالن بھکاری بن گئیں

سفید کرتے اور لنگی میں ملبوس اداکارہ نے چہرے پر نکلی داڑھی اورمونچھ لگاکر حیدرآباد ریلوئے اسٹیشن کے باہربھیک مانگی


Showbiz Desk December 03, 2013
ودیا فلم کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے ،دیامرزا،ساحل سنگھا اور دیا مرزا کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس کررہی ہوں،اداکارہ ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اسے فلم میں چاہے کوئی بھی کردار دیا جائے وہ اسے اس خوبصورتی سے ادا کرتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دیامرزا اور ساحل سنگھا کی پروڈکش میں بننے والی فلم ''بوبی جاسوس'' کی پہلی تصویر گزشتہ روز جاری کردی گئی ہے جس میں ودیابالن لیڈی جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔ تصویر میں ودیا بالن کو ایک بھکاری کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ دوسری طرف اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حیدرآباد ریلوئے اسٹیشن کے باہر بھکارن بن کر بیٹھ گئیں اور لوگوں سے بھیک مانگنا شروع کردی ۔سفید کرتے اور لنگی میں ملبوس اداکارہ نے اس وقت اپنے چہرے پر عارضی داڑھی اور مونچھ کااضافہ کرکے مرد کا روپ دھار رکھا تھا۔ ودیا بالن نے اس بہروپ میں اپنی ایک تصویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی ہے ۔اس موقع پر ودیا کے نزدیک آنے والے ایک شخص نے اسے بھکاری سمجھتے ہوئے کچھ رقم دی اور ڈانٹتے ہوئے کہا کہ بھیک مانگنے سے کام کاج کرکے کمانا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ودیا بالن کاکہنا ہے کہ خاتون جاسوس کا کردار میرے لیے خاصا دلچسپ ہے ۔ دیا اور ساحل سانگھا جیسے پروڈیوسرز کے ساتھ ہر کوئی کام کرنا چاہتا ہے ۔

میں بھی '' بوبی جاسوس' میں ان کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔ ''بوبی جاسوس'' میں مرکزی کردار کے لیے ودیا بالن کے انتخاب کے متعلق بالی ووڈ اداکارہ و فلم پروڈیوسر دیا مرزا کاکہنا ہے کہ اس فلم مے مرکزی کردار کے لیے ودیا بالن سے بہتر انتخاب کوئی ہوہی نہیں سکتاتھا۔مجھے اپنے اس فیصلے پر اعتماد ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہے۔دیا مرزا کا کہنا ہے کہ انھیں فلم ''بوبی جاسوس'' بنانے کاخیال ڈیڑھ برس قبل آیا اور آج ایک بہترین کاسٹ کے ساتھ اپنے اس تصورکو حقیقت کا رنگ دے رہی ہوں جو میرے لیے بہت زیادہ خوشی کی بات ہے ۔اس فلم میں کام کرنے والے تمام اداکاروں ورکشاپس میں حصہ لیا جس دوران ان میں کام کی لگن سامنے آئی ۔ودیااس فلم میں یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے ۔ساحل سنگھا کاکہنا تھا کہ جب فلم کے تمام ادکار اور کریو اپنا کردار ایک مالک کی حیثیت سے ادا کرتے ہیں توان میں ایک ایسی ناقابل یقین توانائی پیداہوجاتی جو ایک یادگار فلم کے روپ میں سامنے آتی ہے ۔



 

ان کا کہنا تھا کہ ہم بوبی جاسوس کے نام سے ایک بہترین اور شاہکار فلم دینے والے ہیں جو شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ ودیا بالن اس فلم میںجاسوسہ کا کردار ادا کررہیں جب کہ ان کے مدمقابل فلم فقرے کے اداکار علی فضل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔علی فضل کا کہناہے کہ بوبی جاسوس کی کہانی سب سے مختلف اور اچھوتی لواسٹوری ہے جس کے لیے ہم نے ایک ساتھ ورکشاپس میںشرکت کی ہے ۔میں ودیا بالن کے ساتھ اسکرین پر محبت کرنے سے نہیں ڈرتامگر یہ آسان نہیں بلکہ بہت بڑاچیلنج ہے ۔میں اپنی اس فلم سے بہت آگے دیکھ رہا ہوں امید ہے لوگوں کو ہماری اداکاری پسند آئے گی سمیر شیخی کی ہدایتکار میں تیار ہونے والی بوبی جاسوس بالی ووڈ کی پہلی بھارتی فلم ہوگی جس میں کسی اداکارہ نے جاسوس کا کردار ادا کیاہوگا۔فلم میں ارجن باجوا،انوپریا، سپریا پاتھک ،تانوعظمی، آکاش دھایا اور راجندر بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ کرن کمار بھی سلور اسکرین پر ایک عرصہ بعد نظر آئیں گے ۔فلم کو 2014ء کے وسط میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 1978ء کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع پالکد میں پیدا ہونے والی 35سالہ ادکارہ نے 16برس کی عمر میں بنگالی اور ہندی فلموں میں کام کرکے اپنے شوبزکیرئیر کا آغاز کیا ۔ 1995ء میں سٹ کام ''ہم پانچ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔بطور ماڈل ودیا نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں ۔2000کے دوران اداکارہ نے کئی ٹوی وی کمرشلز اور فیشن شوز میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کو منوایااس عرصہ کے دوران اس نے کئی میوزک ویڈیوز کے لیے بھی پرفارم کیا۔ 2003میں بنگالی ڈرامہ ''بھالوٹھیکو''میں کام کرکے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔2005 میں فلم پرینیتا میں اپنی شاندار پرفارمنس سے فلم فئیر ایوارڈ حاسل کیا۔ 2006 میں ادکارہ کی سنجے دت کے ساتھ فلم لگے رہو منا بھئی نے بھارتی سلور اسکرین پر اپنی دھوم مچائی 2007 میں فلم ''گرو''، ''سلام عشق '' ، '' ایک لاوا'' ، ''ہائے بے بی '' اور اوم شانتی اوم '' سینما گھروں کی زینت بنیں 2008 میں اداکارہ نے سپر ہٹ فلم ''ہلہ بول'' اور ''قسمت کنکنش ''میں اپنی ادکاری کی دھوم مچائی 2009 میں فلم پا میں امیتابھ بچنی کی والدہ کے کردار میں نمودار ہوئیں ۔

2010 میں اداکارہ نے فلم ''عشقیہ'' میں اپنی بہترین اداکاری سے فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا۔ 2011 کے دوران 5فلموں '' نوون کیلڈ جیسکا '' ارمی '' ''تھینک یو'' '' دم مارودم '' اور ''دی ڈرٹی پکچر'' میں جلوہ گر ہوئیں اور دی ڈرٹی پکچر سے بہتر اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا ۔2012 میں فلم ''کہانی '' میں کام کیا جب کہ فلم ''فراری کی سواری '' میں ایک گانے پر اپنے رقص کے جوہر دکھائے۔ 2013ء میں فلم '' بمبے ٹاکیز'' اور ''ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ ''کے گانو پر پرفارم کیا اسی برس کے دوران اداکارہ کی فلم گھن چکر سینما گھروں کی زینت بنی جس میں اس کی اداکاری کو سراہا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |