
ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلیے اس قسم کے پروگرام نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور زکٰوۃ کو مائیکرو فنانس سے منسلک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کی اوسط کو کم سے کم کرنے کیلیے ہمیں اپنے وسائل پر انحصار کرنا چاہیے۔

اس موقع پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ یوتھ بزنس لون پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں نوجوانوں کو بہت سی ترغیبات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضے کے پہلے سال کوئی مارک اپ نہیں جبکہ دوسرے سال 8 فیصد مارک اپ ہوگا جس میں7فیصد حکومت خود دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پورے ملک میں نافذ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کے نوجوانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرضے کے حصول کیلیے ضمانتی کی شرائط کے بارے میں دوبارہ غور کیا جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔