سلمان خان کی طرح میں بھی اب تک کنواری ہوں راکھی ساونت کا نیا دعویٰ

متوسط طبقے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے مجھ پر کئی پابندیاں تھیں، بھارتی اداکارہ


ویب ڈیسک December 15, 2013
والدین کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو کبھی بھی نہیں تورا۔ راکھی ساونت۔ فوٹو: فائل

کئی بالی وڈ حسیناؤں کے ساتھ دھواں دھار افئیرز چلانے والے سلمان خان نے ایک انٹریو میں اپنے آپ کو کنوارا کیا کہا بھارتی فلم نگری کی بے باک ترین اداکارہ راکھی سانوت نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ دعویٰ کردیا ہے کہ وہ بھی سلو میاں کی طرح اب تک کنواری ہیں۔

ممبئی میں ایک فلم کی تشہیر کے لئے منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان سے ہے جس کی وجہ سے ان پر کئی پابندیاں تھیں، ان کے والد نے انہیں ہمیشہ یہی کہا تھا کہ وہ اپنی شادی کے بعد جو کچھ کرنا چاہتی ہیں اس کی انہیں مکمل آزادی ہوگی اور آج تک وہ ان کی ہدایت پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سلمان خان نے بھی ایک انٹریوی میں اپنے آپ کو کنوارا کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں