اداکارہ میرا نے گورنر پنجاب سے اسپتال کی تعمیر کیلئے 20 کنال زمین کی فرمائش کرڈالی

ملاقات کے دوران میرا مسلسل انگریزی بولنے کی کوشش کرتی رہیں اور ’’نائس ٹو یو‘‘ کے بجائے ’’نیس ٹو یو‘‘ کہتی رہیں


Numainda Express/ December 24, 2013
گورنر پنجاب نے 20کنال زمین کیلئے جب وقت مانگا تو میرا نے 15 کنال زمین کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو: ظہور الحق/ایکسپریس

اداكارہ میرا نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اسپتال كی تعمیر كے لئے 20 كنال اراضی كی فرمائش كردی تاہم گورنر نے اس کے لئے وقت مانگ لیا۔

گلابی انگلش بولنے والی اداکارہ میرا نے لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، گورنر ہاؤس پہنچتے ہی میرا نے لائبریری روم میں موجود گورنر پنجاب كی كرسی پر قبضہ جمالیا جس پر اسٹاف نے انہیں بتایا كہ یہ كرسی گورنر صاحب كی ہے اس لئے آپ اس كرسی كو فوری چھوڑدیں، ملاقات کے دوران میرا نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور گورنر سے اسپتال کی تعمیر کے لئے 20 کنال زمین کی فرمائش کر ڈالی جس پر گورنر نے کہا کہ یہ نیک کام ہے لیکن انہیں اس حوالے سے کچھ وقت درکار ہے جس پر اداكارہ نے 15 كنال زمین كا مطالبہ كردیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران میرا ایک بار پھر انگریزی بولنے سے باز نہ آئیں اور مسلسل انگریزی بولنے کی کوشش کرتی رہیں، ملاقات میں میرا گورنر سے ''نائس ٹو یو'' کے بجائے ''نیس ٹو یو'' بولتی رہیں اور ''تھینک یو، تھینک یو'' بھی کہتی رہیں۔

واضح رہے كہ اداكارہ میرا حال ہی میں اسپتال کی تعمیر کے لئے امریكا اور كینیڈا سے بھی فنڈز اكھٹے كركے وطن واپس لوٹی ہیں جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں انگریزی سے سخت نفرت ہے اور وہ ہماری قومی زبان اردو سے پیار کرتی ہیں اور اسی میں بات کرنا پسند کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں