عمران خان پہلے خیبرپختونخوا میں مہنگائی ختم کریں پھر پنجاب کی بات کریں خورشید شاہ

ہم حکومت کو مزید وقت دینا چاہتے ہیں اور ہر اچھے اقدام کی حمایت کریں گے، قائد حذب اختلاف


ویب ڈیسک December 25, 2013
حکومت سے لڑائی مول لینا نہیں چاہتے ہیں اگر ہم لڑائی کی طرف گئے تو ہمیں ہی برا بھلا کہا جائے گا،خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے خیبرپختونخوا میں مہنگائی قابو کریں پھر پنجاب کی بات کریں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دوسرے صوبوں میں احتجاج کے بجائے پہلے خیبر پختونخوا میں مہنگائی ختم کرنی چاہئے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں مہنگائی پر قابو پایا تھا۔ ہم نے حکومت کومہنگائی ختم کرنے کے لئے مہلت دی ہے، حکومت ناکام ہوئی تواحتجاج کریں گے۔

اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھاکہ حکومت کو 6 ماہ ہوگئے، 3 مہینے اور دیکھیں گے اس کےبعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ہم حکومت سے کسی بھی قسم کی لڑائی مول لینا نہیں چاہتے ہیں اگر ہم لڑائی کی طرف گئے تو ہمیں ہی برا بھلا کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اورحکومتی ارکان بھی ٹی اے ڈی اے واپس کریں کیونکہ وہ بھی اجلاس میں نہیں آتے، چودھری نثارعلی خان بھی کبھی، کبھی آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی قومی ایشوپربائیکاٹ یاواک آؤٹ کرنا اپوزیشن کابنیادی حق ہے، اس سے دستبردارنہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں