ملتان میں ن لیگ کے کارکن وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ کے کیک پرٹوٹ پڑے

تقریب کے دوران کارکنوں نے نواز شریف کی سالگرہ کا کیک ایک دوسرے کے چہروں پربھی مَل دیا۔


ویب ڈیسک December 25, 2013
تقریب کے دوران کارکنوں نے نواز شریف کی سالگرہ کا کیک ایک دوسرے کے چہروں پربھی مَل دیا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ کے کیک پرٹوٹ پڑے، اکثرکے ہاتھ کچھ نہ آیا۔


ملتان میں وزیز اعظم نواز شریف کی 64 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شاہد لودھی نے کیا جہاں نوجوانوں نے پہلے ڈھول کی تھاپ پرخوب بھنگڑے ڈالے، پھر جیسے ہی کیک کاٹا گیا تو وہ اس پردیوانہ وار ٹوٹ پڑے اور چند سیکنڈزمیں کیک یا توزمین پرپڑاتھا یاپھر ان کے پیٹ میں جاچکا تھا۔


اس دوران کئی کارکنوں نے نواز شریف کی سالگرہ کا کیک ایک دوسروں کے چہروں پربھی مَل دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں