تحریک انصاف کو بھی وینا ملک کی طرح شادی کرکے گھر بیٹھ جانا چاہیئے رانا ثناءاللہ

تحریک انصاف کی سونامی کا حال ‘منی بدنام’ جیسا ہو گیا ہے جو ہر جگہ ذلیل ہو رہی ہے، رانا ثناءاللہ


ویب ڈیسک December 26, 2013
چودھریوں کا حال گاؤں کے میراثی کے بیٹے جیسا ہے، جو کبھی پنڈ کا چودھری نہیں بن سکتا، وزیرقانون۔ فوٹو: فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سڑکوں پر احتجاج اور دھرنوں کے بجائے وینا ملک کی طرح شادی کر کے گھر بیٹھ جائے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سونامی کا حال 'منی بدنام' جیسا ہو گیا ہے جو ہر جگہ ذلیل ہو رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف سے خیبر پختون خوا میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اسٹریٹ ورکر ہے، اس نے ن لیگ میں شامل ہونے کے لئے بڑے ہاتھ پاؤں مارے، شیخ رشید میرے سامنے وزیراعظم نواز شریف کی تابعداری کے لئے تیار تھے، شیخ رشید اکیلے ہی سوا لاکھ ہیں، نا کوئی ان کے آگے ہے اور نا پیچھے۔

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ چودھریوں کا حال گاؤں کے میراثی کے بیٹے جیسا ہے، جو کبھی پنڈ کا چودھری نہیں بن سکتا، جس طرح ق لیگ کو شکست دی تو ہے ان کا گھر بیٹڑھ جانا ہی بہتر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں