
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک لوٹنے کی کوشش کی لیکن پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ رواں سال کراچی کے مختلف علاقوں میں 30 بینک ڈکیتیوں کے دوران ڈاکوپونے 12 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ چکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔