نیا سال نیا انداز بولڈ ماڈل اور آئٹم گرل متھیرا نے اپنے نئے گانے جھوٹا کی ویڈیو ریلیز کردی

متھیرا نے 12 سالہ ریپ سنگر ارباب خان کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔


ویب ڈیسک January 01, 2014
ملک میں متھیرا کو کئی قابل اعتراض کمرشلز اور آئٹم سانگز کی وجہ سے متنازع سمجھا جاتا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون

پاکستان کی بولڈ ماڈل اور آئٹم گرل متھیرا نے نئے سال کا آغاز پر اپنا نئے گانے ''جھوٹا'' کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

جھوٹا کے نام سے ریلیز کئے گئےاس گانے میں متھیرا نے 12 سالہ ریپ سنگر ارباب خان کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، گانے میں ہپ ہاپ اور پاپ گلوکاری کا باہمی ملاپ نظر آتا ہے جس میں متھیرا نے اپنے بول پاپ جبکہ اربازخان نے ریپ طرز پر ادا کئے ہیں، جھوٹا کی ویڈیو کا دورانیہ 3منٹ اور 21 سیکنڈ ہے جس میں متھیرا نے اپنے کم سن ساتھی گلوکار کے ساتھ روایتی طور پر بولڈ مناظر عکسبند کرائے ہیں، اس میں روایتی ہپ ہاپ ویڈیوز کی طرح موٹر سائیکلیں اور شاندار گاڑیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں متھیرا کو ان کے قابل اعتراض کمرشلز اور آئٹم سانگز کی وجہ سے متنازع سمجھا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں