اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی منیر معاویہ کی نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا

نماز جنازہ میں اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی


ویب ڈیسک January 04, 2014
مفتی منیر احمد معاویہ گزشتہ روز اسلام آٓباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوٹو: این این آئی

گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی منیر احمد معاویہ اور ان کے ساتھی کی نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اہلسنت والجماعت اسلام آباد کے جنرل سیکٹری مفتی منیر احمد معاویہ اور ان کے ساتھی اسد محمود کی نماز جنازہ پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہلسنت والجماعت کے ڈپٹی سیکٹری جنرل پنجاب مولانا مسعود الرحمن عثمانی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مفتی منیر احمد معاویہ کی تدفین ان کے آبائی علاقے نگری ڈھڈیال گلیات میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد مفتی منیر احمد معاویہ اپنے ساتھی اسد محمود کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں