
ذمے دارذرائع نے بتایا کہ برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے عمران خان سے انکی رہائشگاہ بنی گالہ میںایک گھنٹہ سے زائدملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں میں پاکستان اوربرطانیہ کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اس موقع پرعمران خان کوتنہائی میں برطانیہ میں سولہ ستمبر2010 کوایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے بعداسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کیطرف سے اب تک کی جانیوالی تحقیقات اوراس میںہ ونیوالی پیشرفت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایاکہ برطانوی سفیرنے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات اوراس میں پیشرفت کے حوالے سے عمران خان کوبریفنگ دینے کیلیے خصوصی طور پر ٹائم لیکران سے ملاقات کی ۔معلوم ہوا ہے کہ برطانوی سفیر فلپ بارٹن پاکستان میںرائے عامہ بحال کرنے کیلیے پاکستان کی مرکزی سیاسی ومذہبی رہنمائوں سے آئندہ چند دنوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرینگے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔