منشیات فروشی کے خاتمے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے کمشنر کراچی

ڈویژنل نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئیں


Staff Reporter February 23, 2014
محکموں کے حکام نے اینٹی نارکوٹکس فورس کوکارروائی کیلیے مدد کی حمایت کردی۔ فوٹو: فائل

اداروں کے خفیہ معلومات کے تبادلے سے منشیات فروشوں کے خاتمے کیلیے بھر پور اورمشترکہ آپریشن کرکے شہر کے تمام اضلاع سے منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کرنے میں اینٹی نارکو ٹکس فورس سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پولیس، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سماجی بہبود، تعلیم ،کھیل اور صحت سمیت سماجی ادارے بھی مکمل حمایت اور تعاون کریںگے، ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈویژنل نارکو ٹکس کنٹرول کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کے مو قع پر کیا، اجلاس میں اینٹی نار کو ٹکس فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن میجر راجہ شاہ ،محمد ریحان ڈار ، ڈپٹی کمشنر وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن ،ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیع الدین صدیقی، ایس پی صدر سید سلمان ، ڈائریکٹر ایکسائز نور احمد اوڑھانو،ڈی آئی جی ایسٹ زون کے گوپال داس،ای ڈی او صحت ڈاکٹر ظفر اعجاز ، ایس پی سائٹ فدا جانوری ،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد یوسف کابورو اور دیگر محکموں کے حکام موجود تھے۔

کمشنر نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اور نو جوانوں میں منشیات کا استعمال لمحہ فکریہ ہے اور منشیات کا زہر نوجوانوں کی صلاحیتوں کے خاتمے کے ساتھ خاندانوں کی تباہی اور بربادی کا باعث بھی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات فروشی کے خاتمے اور نو جوانوں میں اس رحجان کو روکنے کے سلسلے میں تر جیحی اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کر نے کی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ڈویژنل نارکو ٹکس کنٹرول کمیٹی قائم کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور ان کمیٹیوں کا مقصد اینٹی نار کو ٹکس فورس کی جانب سے شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات کی مدد کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں