
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کامشترکہ اجلاس ہوا جس کے بعد آئی جی سکندر حیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کچہری کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں، ضلع کچہری کے اطراف 16 کلوز سرکٹ کیمرے اور چار راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے جب کہ کچہری کے دیگر راستے بند کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچہری حملوں کی تحقیقات کررہے ہیں اگر ضرورت پڑی تو لال مسجد والوں کو بھی تفتیش میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے کچہری کے اطراف باؤنڈری وال بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وکلا کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان پر اعتراض ہے تو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے جس کے بعد انہیں ہٹادیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔