
جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پر بوفے کے خلاف فتوی جاری کرتے ہوئے کہاکہ کھانے کی مقدارکا تعین کیے بغیر پیسے دے کرجتناچاہے کھاناغیراسلامی ہے اس لیے مسلمان ایسی جگہوں سے دور رہیں، فتوے کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے کہاکہ بوفے کے تمام معاملات 2 فریقین پرواضح ہیں اورشرکاباعث نہیں۔
پاکستان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی اس فتوے کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔مفتی صالح الفیضان کے فتوے نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپاکردیاہے جبکہ فتوے کے حامی اورمخالفین ایک دوسرے پرتنقیدمیں مصروف ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔