
وزیر اطلاعات سندھ سرجیل میمن نے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن میں طوفانی بارشوں کے باعث سندھ بھر میں اب تک 239 افراد جاں بحق جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ڈویژن میں 31 ہزار 684 مکانات جزوی اور 25812 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ 830 مویشی ہلاک ہوئے، اسی طرح میرپور خاص ڈویژن میں 90 ہزار مکانات جزوی اور 23 ہزار سے زائد مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 348 مویشی ہلاک ہوگئے۔
شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 54 ہزار 962 مکانات جزوی اور 23 ہزار سے زائد مکمل مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 696 مویشی ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران حیدر آباد ڈویژن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔