لاہوریوں کی مہمان نوازی نے اوم پوری کودوبارہ آنے پر مجبور کردیا

لاہورمیں گزرے لمحات اس قدریادگارہیں کہ ان کولفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ،سیما کپور


Qaiser Iftikhar March 20, 2014
لاہورمیں گزرے لمحات اس قدریادگارہیں کہ ان کولفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ،سیما کپور

لاہوریوں کی مہمان نوازی اورفن کے قدردان لوگوں سے ملنے کی خواہش نے دودن بعد ہی وراسٹائل اداکاراوم پوری کودوبارہ پاکستان آنے کے لیے مجبورکردیا۔

جلد ہی اپنی اہلیہ سیما کپورکے ہمراہ دوبارہ لاہور یاترا کرینگے۔ اس سلسلہ میں ان کی اہلیہ سیما کپورنے ٹیلی فون پر ''نمائندہ ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاہورمیں گزرے لمحات اس قدریادگارہیں کہ ان کولفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ابھی ہمیں ممبئی پہنچے صرف دودن گزرے ہیں لیکن لاہوراوروہاں ملنے والے لوگوں کی یاد ستانے لگی ہے۔ ایک ہفتہ کے دوران ہم نے بہت سی اہم شخصیات سے ملاقات کی اورخاص طورفیض گھر جانے کا موقع ملا جس سے میری دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ ممبئی آنے کے بعد قریبی عزیزواقارب اورساتھی فنکاروں کی فون کالز اورملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہرکوئی لاہور کے بارے میں جاننا چاہتا ہے اورجب ہم لاہور کے قدرتی حسن، لوگوں کے پیاراورمہمان نوازی کا تذکرہ کرتے ہیں توپھر سب کے سب لاہوردیکھنے کی خواہش ظاہرکردیتے ہیں۔ اس لیے میں صرف اتنا ہی بتا سکتی ہوں کہ ہم آئندہ ماہ دوبارہ لاہور آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہم جلد ہی اپنا شیڈول ترتیب دے لیں گے اورپھردوبارہ لاہوریوں سے ملاقات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں