
اس فریم ورک کا مقصد اسلامی بینکاری اداروں میں شریعت سے ہم آہنگی کے عمل کو ادارہ جاتی انتظام کا حصہ بنانا ہے، فریم ورک کا اطلاق یکم اکتوبر 2014 سے کیا جائے گا، اس میں اسلامی بینکاری اداروں کے تمام اجزا بشمول بورڈ آف ڈائریکٹرز، ایگزیکٹو انتظامیہ، شریعہ بورڈ، شریعہ کمپلائنس ڈپارٹمنٹ اور انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈیٹرز کے شریعت سے ہم آہنگی کے حوالے سے فرائض اور ذمے داریاں واضح طور پر متعین کی گئی ہیں۔
فریم ورک میں اسلامی بینکاری اداروں پر لازم کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے موزوں و مناسب پیمانوں پر پورا اترنے والے کم از کم 3شریعہ اسکالرز پر مشتمل شریعہ بورڈ تشکیل دیں، اس میں شریعت سے ہم آہنگی کے ماحول کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے نگرانی کے لیے موثر مکینزم بھی دیا گیا ہے اور اسلامی بینکاری اداروں کے لیے بیرونی شریعہ آڈٹ کو متعارف کرایا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔