
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی دلاور کالونی میں بھکارن ایک گھر میں داخل ہوئی جہاں خاتون خانہ کو اکیلا پاکر بھکارن نے اپنی دیگر 6 ساتھیوں کو بھی بلالیا، خاتون خانہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شورمچانا شروع کردیا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے اورفوری پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع واردات پر پہنچ کر تمام ڈاکوحسیناؤں کو حراست میں لیا۔
دوران تفتیش گرفتار خواتین نے انکشاف کیا کہ وہ بھکارنوں کا روپ دھار کر لوٹ مارکرتی ہیں جب کہ ان تمام خواتین کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔