بھکاریوں نے ڈھول بجا کر بھیک مانگنا شروع کردی

اسلم نامی بھکاری نے صدائیں لگا کر بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھتے ہوئے ڈھول بجا کر بھیک مانگنا شروع کردی۔


ویب ڈیسک April 17, 2014
اسلم نامی بھکاری نے صدائیں لگا کر بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھتے ہوئے ڈھول بجا کر بھیک مانگنا شروع کردی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گداگر بھی بھیک مانگنے کے انداز میں تبدیلی لے آئے، سکھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بھکاری نے ڈھول بجانا شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر میں بھکاریوں نے پرانا طریقہ چھوڑ کر نیا طریقہ اپنا لیا اور محمد اسلم نامی بھکاری پہلے صدائیں لگا کر بھیک مانگتا تھا تاہم اس طریقے سے بھیک مانگنے والوں میں اضافہ ہونے پر اسلم نے اپنے پیشے میں تبدیلی کی اور ڈھول بجا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنا شروع کردی۔

بھکاری کی جانب سے بجائے جانے والے ڈھول کی آواز سنتے ہی لوگ پہچان لیتے ہیں اور حسب توفیق اس کی مدد کرتے ہیں جب کہ کی بھی بڑی تعداد اس کے ارد گرد جمع ہوجاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں